کورین بمبو سالٹ، دنیا کا سب سے مہنگا نمک کیسے تیار کیا جاتا ہے؟

لوگ سمجھتے ہیں کہ گلابی رنگت والا ہمالیائی سالٹ یا نمک زیادہ مہنگا ہے لیکن حقیقت اس سے کچھ مختلف ہے کیونکہ اصل لگژری سالٹ تو کوئی اور ہے۔

کوریا کے معروف بمبو سالٹ کے بارے میں تو شاید آپ نے سنا ہو لیکن اس کی قیمت اور بننے کے طریقہ کار سے یقیناً متعدد لوگ لاعلم ہوں گے۔

کورین بمبو سالٹ ایک پر تعیش پروڈکٹ ہے جس کے ساڑھے 8 اونس (240 گرام کا جار) کی قیمت 100 ڈالر سے زائد ہے۔

بمبو سالٹ کی حد سے زیادہ قیمت کی وجہ اس کی تیاری میں بے پناہ محنت ہے اور اسی وجہ سے یہ کسی بمبو سلنڈر سے 9 گنا زیادہ مہنگا ہے۔

دراصل ان اقسام کی نمک میں کئی دیگر قسم کے نمک شامل کیے جاتے ہیں۔

سرفہرست ایمتھسٹ بمبو ہے جو کہ ایک کورین قسم کی نمک کی ورائٹی ہے جسے بمبو سلنڈر میں سمندری نمک کے ساتھ بھرکر مٹی سے ڈھکا جاتا ہے، اور پھر اسے 9 مرتبہ روایتی بھٹی کے اندر بھاپ سے گزارا جاتا ہے۔

یہ کافی مشکل عمل ہوتا ہے اور اس کی تکمیل میں ایک ماہ کا وقت لگتا ہے اور یہ سارا کام ہاتھوں سے کیا جاتا ہے، اسی لیے یہ 100ڈالر جیسی بھاری رقم کی قیمت میں فروخت ہوتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*