عائشہ منزل پر سنار سے 1 کروڑ 22 لاکھ کی ڈکیتی، جوہر آباد میں 2 ڈاکو زخمی گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) گلبرگ تھانے کی حدود میں عائشہ منزل پل پر سنار سے ایک کروڑ بائیس لاکھ روپے کی رقم چھین لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دانیال نامی سنار صدر صرافہ بازار سے بڑی رقم لے کر نکلا تو مسلح ملزمان نے اس کا تعاقب کیا اور پل پر اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد متاثرہ سنار گلبرگ تھانے پہنچا اور ایف آئی آر درج کرائی۔

ادھر جوہر آباد کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بھی برآمد ہوئے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*