گداگروں کے خلاف جاری مہم میں 42 گداگر گرفتار ، 8 پولیس کے حوالے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش

کراچی میں گداگروں کے خلاف جاری مہم کے دوران 42 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شرقی نے اس حوالے سے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو روز کے دوران مختلف چوراہوں اور بازاروں سے 26 پیشہ ور گداگر پکڑے گئے، جنہیں ایدھی ہوم بھیج دیا گیا جبکہ 8 کو پولیس کے حوالے کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر گلشنِ اقبال نے کارروائی کرتے ہوئے پل کے نیچے قائم گداگروں کے ٹینٹ ختم کر دیے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے عالمگیر روڈ پر 4 گداگروں کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق فیروز آباد سب ڈویژن میں مزید 12 گداگروں اور منشیات کے عادی افراد کو بھی گرفتار کر کے ایدھی ہوم منتقل کر دیا گیا۔

کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ یہ مہم جاری رکھی جائے اور ہر ضلع میں چوراہوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں گداگروں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*