کراچی؛ مزار قائد کے گیٹ کے قریب ڈکیتی، مزاحمت پر فائرنگ سے 2افراد زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا

کراچی: مزار قائد کے گیٹ کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران دو شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بریگیڈ کے علاقے قائداعظم مزار گیٹ کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 25 سالہ علی ولد عبدالستار اور 26 سالہ محمد مہر خان ولد داد محمد بلوچ کے ناموں سے کی گئی، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

علاقہ پولیس نے زخمیوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*