کراچی، گزری میں پولیس موبائل پر فائرنگ

گولیاں پولیس موبائل کے اندر سیٹوں اور شیشے پر لگیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایس ایس پی ساؤتھ

کراچی: گزری کے علاقے خیابان بخاری میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزری خیابان بخاری میں پیش آیا، واقعے کے وقت پولیس موبائل گشت پر تھی، فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اس وقت موبائل میں ڈرائیور سمیت دو پولیس اہلکار موجود تھے۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 13 خول ملے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ ماہزورعلی نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم ٹراؤزر شرٹ میں ملبوس تھا، ملزم نے پولیس موبائل کو عقب سے نشانہ بنایا اور پیدل فائرنگ کرکے فرار ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ گولیاں پولیس موبائل کے اندر سیٹوں اور شیشے پر لگیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*