صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک تقریب کے دوران قاتلانہ حملے میں ہلاک، ایک مشتبہ شخص گرفتار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی اور قدامت پسند نظریات کے سرکردہ ترجمان چارلی کرک کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران گولی ماری گئی۔ گولی ان کی گردن پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

صدر ٹرمپ نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ایک عظیم اور تاریخی شخصیت اب اس دنیا میں نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ چارلی کرک ان سمیت بے شمار افراد کی پسندیدہ شخصیت تھے، اور اس مشکل وقت میں وہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*