آنے والا اسپیل طاقتور ہے، 8 سے 10 ستمبر کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

کراچی: محکمہ موسمیات نے 7 سے 10 ستمبر کے دوران سندھ بھر میں وقفے وقفے سے شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق، ہوا کا کم دباؤ 6 ستمبر کو راجستھان اور سندھ کے قریبی علاقوں تک پہنچے گا۔


ان کی پیش گوئی کے مطابق، 6 ستمبر کی شام یا رات سے 9 ستمبر تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بے نظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار اور ٹنڈو محمد خان میں بارش کا امکان ہے۔


انہوں نے خاص طور پر کراچی کے بارے میں بتایا کہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں 7 ستمبر کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ 8 سے 10 ستمبر کے دوران کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*