کراچی: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں کاروباری سطح پر استحکام دیکھنے میں آرہا ہے۔
جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی اور ڈالر 57 پیسے سستا ہوکر 187.60 روپے پر آگیا۔
گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے تک اضافہ ہوا تھا اور ڈالر 188 روپے سے بھی تجاوز کرگیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس میں 449 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 44236 کی سطح پر آگیا۔