
کراچی: مون سون سسٹم کی کمزور ہوائیں کل سے سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
نئے مون سون سسٹم سے متعلق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کل تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپور خاص کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
قمبر شہداد کوٹ اور دادو کے اضلاع میں آج چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
کراچی میں آج اور کل مطلع مرطوب اور زیادہ تر دھوپ رہنے کا امکان ہے۔
سکھر اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ گڈو کے مقام پر دریائے سندھ میں 6 سے 7 ستمبر کو انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔