افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 600 سے تجاوزکرگئی، 1500سے زائد زخمی

بابر اعظم ہمارے سپر اسٹار اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، وسیم اکرم

کابل: مشرقی افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 622 تک پہنچ گئی ہے۔

افغان خبر ایجنسی خامہ پریس کے مطابق افغانستان میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اب 622 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1500 سے زائد  افراد زخمی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  گزشتہ شب افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر 6.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا اور تقریباً 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

اس حوالے سے امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ رات آئے زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ننگرہار صوبےکےشہر جلال آباد سے27 کلومیٹر مشرق میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔

افغان حکام کا بتانا ہے کہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا جہاں سیکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ہزاروں لوگ زخمی ہیں جب کہ  متعدد لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کا عمل جاری ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان مفتی عبدل متین نے بتایا کہ زلزلے سے صوبہ کنڑ میں 610 افراد جاں بحق ہوئے اور 1300 زخمی ہیں اور نگر ہار میں 12 ہلاکتیں ہوئی جب کہ 225 زخمی ہوئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*