کراچی میں موسم ابرآلود، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ تین روز سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کی توقع ہے

کراچی: شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم زیادہ تر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں آج، منگل اور بدھ کو موسم بوندا باندی کے امکانات کے ساتھ زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود ہونے کے سبب صبح اور رات کے دوران بوندا باندی اور کہیں کہیں پھوار ہونے کی توقع ہے۔

شہر میں 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ‏31 سے 33‏ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

کراچی میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کی توقع ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*