کراچی میں آئندہ تین دن کے موسم کی پیش گوئی جاری؛ بارش کہاں ہوگی؟

4 سے 5 ستمبر کے دوران دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقامات پر بہت بڑے پیمانے پر سیلاب آنے کا خدشہ ہے

کراچی: شہر قائد میں آئندہ تین دن کے لیے موسم کی پیش گوئی جاری کردی گئی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے کن علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہیں گی۔

اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق آج جیکب آباد، کشمور اور گھوٹکی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح خیرپور، قمبر شہداد کوٹ، سانگھڑ، عمرکوٹ اور تھرپارکر کے اضلاع میں بھی بارش برسنے کی توقع ہے۔

سیلابی صورتحال سے متعلق ادارے نے بتایا کہ گڈو بیراج میں درمیانے درجے کا بہاؤ موجود ہے جب کہ سکھر اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق 4 سے 5 ستمبر کے دوران دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقامات پر بہت بڑے پیمانے پر سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*