کراچی کے علاقے کلفٹن میں قائم نجی اسپتال میں خورشید شاہ کا علاج کیا جائے گا

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد بذریعہ جہاز سکھر سے کراچی منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما خورشید شاہ کو سکھر میں فالج کا اٹیک ہوا جس کے بعد اُن کو مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا۔
بعد ازاں اہل خانہ کے مشورے پر انہیں بذریعہ جہاز کراچی منتقل کیا گیا جہاں کلفٹن کے نجی اسپتال میں اُن کا علاج کیا جائے گا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور حامیوں نے خورشد شاہ کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی ہے۔
