فقیرا گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، پولیس مخبر سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی ( کرائم رپورٹر راﺅ عمران ) سائیٹ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں ڈکیت گینگ نے ہوٹل پر بیٹھے پولیس کے مخبر اور اسکے بھتیجے سمیت تین کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا فائرنگ کی زد میں آکر دو راہگیر بھی زخمی ہوئے پولیس کا دعوی ہے کہ فائرنگ کرنیوالے حال ہی مین گرفتار ہونیوالے شاہزیب ڈکیت کے بھائی نے کی ہے ہ اطلاعات کے مطابق سائیٹ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ میں پکوان سینتر پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی ملزمان نے ہوٹل پر بیٹھے دو افراد کو تارگٹ کیا ایس ایس پی ایسٹ کے ترجمان کے مطابقفائرنگ میں عثمان عرف دارو اور اس کے بھتیجے سلام/سلطان شدید زخمی ہوئے جو بعد ازاں جان بحق ہوگئے گیا۔ علاقہ پولیس کے مطابق عثمان عرف دارو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے جس کی تصدیق و ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔ فائرنگ میں دو راہگیر بھی مبینہ طور پہ معمولی زخمی ہوئے۔ ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کو اسپتال پہنچایا جہاں ہلاک ہونیوالے افراد کی شناختسالہ عثمان ولد بلاد خان اور 17سالہسلطان ولد عبدالحمید35سالہ ظہیر شاہ ولد امان اللہ جبکہ زخمیوں میںر 28سالہ نور عثمان ولد بابو اور- سجاد ولد گل جان شامل ہیں پولیس زرائع نے بتایا کہ تین روز قبل پولیس نے ہائی وے سے شاہزیب ٹرالر ڈکیت گینگ کو گرفتار تھا ملزمان کو شبہ تھا کہ ملزمان کی گرفتار ی عثمان عرف دارو کی نشاندہی پر ہوئی ہے فائرنگ کرنیوالا ڈکیت گینگ کے سرغنہ کا بھائی تھا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*