
کراچی سمیت سندھ میں 27 اگست سے شروع ہونے والی بارشوں کا امکان ختم ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، اگست کے آخر تک سندھ میں بھی تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔