
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ اس سال 1500واں جشن ولادتِ نبی اکرمؐ بھرپور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں گورنر ہاؤس میں خصوصی محافل کا اہتمام کیا جائے گا۔
گورنر سندھ کے مطابق، 12 ربیع الاول تک مردوں کے لیے اور 12 سے 31 ربیع الاول تک خواتین کے لیے محافل منعقد ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان تمام تقریبات کے اخراجات وہ ذاتی طور پر برداشت کریں گے۔
