چین میں زیر تعمیر پل گر گیا، 12 افراد ہلاک 4 لاپتہ

چینی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت 15 مزدور اور ایک پروجیکٹ مینیجر موقع پر موجود تھے۔

چین کے صوبے چنھگائی میں ییلو ریور (Yellow River) پر زیرِ تعمیر پل کا درمیانی حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پل کی تعمیر کے دوران اسٹیل کیبل اچانک ٹوٹ گئی جس کے باعث پل کا درمیانی حصہ ٹوٹ کر دریا میں جا گرا۔

چینی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت پندرہ مزدور اور ایک پروجیکٹ مینیجر موقع پر موجود تھے۔

ابتدائی طور پر 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی تاہم بعد میں یہ تعداد 21 تک پہنچ گئی جبکہ چار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی جاری کی گئی ایک ویڈیو میں پل کے محرابی حصے کو اچانک ٹوٹتے ہوئے اور نیچے دریا میں گرتے ہوئے دکھایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ علاقے کے چھ ہسپتالوں کو زخمیوں کے علاج کے لیے الرٹ کر دیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*