سندھ میں موٹر وہیکلز ترمیمی بل منظور، خلاف ورزی پر  قانونی کارروائی ہوگی

ہیوی وہیکلز کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر مزید شرائط عائد، ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی لائسنس کیلیے پری ٹریننگ کورس لازمی

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2025ء  کی منظوری دے دی۔

شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قانون سازی کی گئی ہے اور اس  موٹر وہیکلز بل کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترمیمی بل میں ہیوی وہیکلز کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر مزید شرائط عائد کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں  ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی لائسنس کے لیے پری لائسنس ٹریننگ کورس لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اسی طرح  ڈرائیورز کے لیے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم کی منظوری  بھی دے دی گئی ہے۔

گورنر سندھ نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت دی ہے ، جس کے بعد یہ بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*