علیمہ خان کا بیٹا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، دوسرا بیٹا بھی گرفتار

سادہ کپڑوں میں اہلکاروں نے علیمہ خان کے بیٹے کی گاڑی روکی اور زبردستی اُٹھا کر لے گئے، خاندانی ذرائع

لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑیاں ساتھ تھیں لیکن سادہ کپڑوں میں اہلکاروں نے علیمہ خان کے بیٹے کی گاڑی روکی اور زبردستی اُٹھا کر لے گئے۔

بیٹے کی گرفتاری کے وقت گاڑی علیمہ خان کے شوہر چلا رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*