کراچی ایم اے جناح روڈ پر گودام کے ملبے سے مزید ایک شخص کی لاش نکال لی گئی، ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی

کراچی کے علاقے صدر میں گزشتہ روز پٹاخوں کے گودام دھماکوں کے بعد ریسکیو کا کام جاری ہے، امدادی اداروں نے ملبے سے مزید ایک شخص کی لاش نکال لی ہے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت اسد شاہ،نوید،کاشف،شہزاد کے نام سے ہوئی جبکہ ایک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، دوسری جانب دھماکے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ جس میں قتل بالسبب، دھماکا خیزآتش گیرمادے کے حوالے غفلت برتنے کی دفعات شامل ہیں۔مقدمے میں گوادم مالک حنیف، محمد ایوب کو نامزد کیا گیا ہے،ملزم حنیف خود بھی واقعے میں زخمی ہو کر اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*