اجرک والی نمبر پلیٹ ڈوبنے سے بچائے گی، طلحہ انجم نے سندھ حکومت پر طنز کے تیر چلا دیئے

طلحہ انجم نے ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

گلوکار طلحہ انجم نے کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد سندھ حکومت پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

کراچی میں ایک روز قبل ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث شہر کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ دوپہر میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث دفتروں اور اسکولوں سے واپس آنے والی کئی گاڑیاں اور وین بند ہوگئیں لوگ سڑکوں پر جمع ہونے والے کئی فٹ پانی میں گھنٹوں پھنسے رہے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی میں پھنسے بچوں اور خواتین کو سڑکوں پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیا جبکہ مختلف فلاحی اداروں کے اہلکار بھی شہریوں کی مدد کرتے دکھائی دیئے۔

ایسے میں جہاں شہری اس صورتحال پر تبصرے کر رہے ہیں وہی فنکار بھی اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ مشہور ریپر طلحہ انجم نے بھی کراچی کی حالیہ بارشوں اور اس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

طلحہ انجم نے ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’کراچی والوں آپ نے گھبرانا نہیں ہے اجرک والی نمبر پلیٹ آپ کی گاڑی یا بائیک کو ڈوبنے نہیں دے گی‘۔

طلحہ کی اس پوسٹ پر ایکس صارفین نے بھرپور تبصرے کیے اور سندھ حکومت پر تنقید کرتے نظر آئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*