اورنگی ٹاؤن میں سیاسی جماعت کے دفتر میں دھماکا، عمارت زمین بوس، 7 افراد زخمی

اورنگی ٹاؤن مومن آباد بدر چوک کے قریب سیاسی جماعت کے دفتر میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں پوری عماعت منہدم ہوگئی اور 7  افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

چھیپا ذرائع نے کہا کہ زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی و سول برنس وارڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو1122 نے کہا کہ حادثے کے فوری بعد اربن سرچ اینڈریسکیو ٹیمیں پہنچ گئی،
اور ریسکیوآپریشن شروع کردیاگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ  طارق مستوئی نے کہا کہ کراچی اورنگی ٹاؤن میں خستہ حال مکان میں سیاسی جماعت کا دفتر بنا ہوا تھا، متاثرہ مکان میں کسی کی رہائش نہیں تھی، 7 زخمیوں کو باہر نکالا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ زخمی افراد سیاسی جماعت اے این پی کے ورکرز ہیں جو دفتر میں موجود تھے، پنکھے کا سوئچ آن کیا گیا تو زور دار دھماکے سے مکان گر گیا۔

طارق مستوئی نے کہا کہ شبہ ہے کہ مکان میں گیس لیکج تھی،مزید حقائق کچھ دیر میں سامنے آئیں گے، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا ہے۔

سیاسی جماعت کے دفتر میں دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کے شعلے کے ساتھ مکان میں دھماکہ ہوا، دھماکے کے ساتھ چاروں طرف گرد پھیل گئی۔

کیمرہ بھی گرد آلود ہوگیا، قریب موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی، گرد کم ہونے پر اہل علاقہ کو جمع ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*