کراچی کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹوں کے بعد بھی بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی

کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں بعد بھی بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی ہے۔

بارش کے بعد پیدا ہونے والی حبس کی صورتحال سے شہری پریشان ہیں، بجلی کی فراہمی منقطع ہوئےکئی گھنٹے گزرچکے ہیں۔ موبائل فونز کی چارجنگ ختم ہونے سے شہریوں کو اپنے پیاروں سے رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے اور شہری گھر سے باہر گئے افراد کی خیریت معلوم کرنے کے لیے پریشان ہیں۔

شہر کے علاقوں گلستان جوہر،گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہے۔گلشن اقبال بلاک 3 میں 6 گھنٹوں سے بجلی کی  فراہمی معطل ہے۔

کھارادر، اولڈ سٹی ایریا سمیت ملحقہ علاقوں میں صبح 9 بجے سےبجلی معطل ہونے کی شکایات ہیں۔

کورنگی، لانڈھی،ڈرگ روڈ، سرجانی، نیو کراچی، نارتھ کراچی،کیماڑی، سلطان آباد، ماڑی پور، سائٹ ایریا، نمائش میں بھی بجلی معطل ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ کےالیکٹرک کا جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام مستحکم ہے، مختلف حصوں میں بارش کے بعد بجلی سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیاجارہاہے،کراچی کو 2100 میں سے 1330 سے زائد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ حفاظتی طور پر بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی عارضی منقطع کی ہے، بارش کے پانی کے باعث بجلی بحالی کے کاموں میں دشواری کا سامنا ہے، تجمع شدہ بارش کا پانی کم ہونےاورسیفٹی کلیئرنس ملتےہی بحالی کا کام کیا جا رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*