لاہور کی تاریخی مسجد میں فوٹو شوٹ کروانے والی ماڈل مشکل میں پھنس گئی

ماڈل اور فوٹو گرافر کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کیلیے چھاپے شروع

لاہور میں قائم مسجد وزیر خان میں فوٹو شوٹ پر پولیس نے ماڈل اور فوٹو گرافر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مسجد وزیر خان میں ماڈل عزبیہ خان کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

صارفین نے مطالبہ کیا کہ مسجد کے تقدس کو پامال کرنے اور لباس کو خاطر میں لائے بغیر وزیر خان مسجد میں داخل ہونے پر ماڈل کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد اب اکبری گیٹ پولیس نے  ماڈل گرل اور فوٹو گرافر کے خلاف والڈ سٹی اتھارٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے میں ماڈل عزبیہ خان اور فوٹو گرافرزین شاہ کو نامزد کیا گیا ہے جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ دونوں نے بغیر اجازت صبح سویرے چھپ کو ویڈیو شوٹ کی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*