پاکستان کے بڑے کاروباری گروپس میں فوجی فاؤنڈیشن سرِفہرست: آخر ان کمپنیوں کی ترقی کا راز کیا ہے؟

پاکستان میں موجود 40 بڑے کاروباری گروپس کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں معاشی مشکلات کے باوجود ایسی 10 پبلک لسٹڈ کمپنیاں موجود ہیں جن کی مجموعی مالیت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

رواں سال یومِ آزادی کے موقع پر اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ (ای پی بی ڈی) نامی ایک تھنک ٹینک نے ملک کا پہلا ویلتھ پرسیپشن انڈیکس 2025 جاری کیا۔ اس انڈیکس میں پاکستان کے سرکاری و نجی شعبے کے 40 بڑے کاروباری گروپس کی درجہ بندی کی گئی ہے جن میں ملک کے متوقع ڈالروں میں ارب پتی کاروباری گروپ بھی شامل ہیں۔

ای پی بی ڈی کی رپورٹ کے مطابق انڈیکس میں 20 بڑے پبلک لسٹڈ کارپوریٹ گروپس اور 20 نمایاں پرائیویٹ کاروباری گروپس کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ گروپ بینکاری، سیمنٹ، کھاد، مینوفیکچرنگ، رئیل سٹیٹ، ایف ایم سی جی، آئی ٹی اور میڈیا جیسے اہم شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*