ملزمان کی گرفتاری کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے خیبرپختونخوا حکومت کو خط ارسال کیا ہے۔

لاہور: غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلےمیں مارا گیا۔
چند روز قبل لاہورکے علاقےغازی آباد میں ایک شخص 90 سالہ بزرگ خاتون پروین اختر کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھاگیا تھا کہ کہ سبز ٹوپی پہنےاور ماسک لگائے پینٹ شرٹ میں ملبوس شخص نے سبزی کی دکان پر بیٹھی بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت مقابلےمیں ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق سی سی ڈی اشتہاری کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جا رہی تھی، جہاں 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی، اس دوران جوابی فائرنگ میں دو ملزمان مارے گئے جن میں کانوں سےبالیاں نوچنے والا ملزم بھی شامل ہے۔