کربلا میں داعش کا 22 رکنی نیٹ ورک گرفتار، زیارتِ اربعین پر بڑا حملہ ناکام

کربلا کے گورنر نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی اسپیشل یونٹ “شاہین” نے داعش سے وابستہ 22 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے، جو زیارتِ اربعین کے موقع پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

تحقیقات کے مطابق دہشتگرد نجف تا کربلا شاہراہ پر ایک حسینیہ میں بم دھماکا کرنا چاہتے تھے۔ اس کے علاوہ مواکب اور سیکیورٹی اہلکار بھی ان کے اہداف میں شامل تھے۔ ان کے قبضے سے بارودی مواد، کیمیکل اسپرے اور دیگر مہلک ہتھیار برآمد ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک بیرونی عناصر سے منسلک تھا، جن میں بعض کا تعلق صہیونی رژیم سے بھی جڑا ہوا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے اس کارروائی کو زیارتِ اربعین کے تحفظ میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور زیارتی راستوں پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*