انڈین فوج کی نئی ’ڈرون بٹالین‘ کیا اسے پاکستانی فوج پر برتری دلائے گی؟

رواں برس مئی میں انڈیا اور پاکستان کے بیچ فوجی تنازعے کے بعد مستقبل کی جنگی تیاریوں کی حکمت عملی کے طور پر انڈیا کی بری فوج نے اپنی مختلف شاخوں کے لیے مخصوص ’ڈرون بٹالین‘ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حکمت عملی کے تحت بری فوج کی آرٹلری، انفینٹری اور آرمرڈ ڈویژن میں ایک، ایک ڈرون یونٹ تشکیل دیا جائے گا۔ ان نئے یونٹس کا مقصد صرف ڈرون چلانے کی ذمے داریاں سنبھالنا ہو گا۔

حکام کے مطابق اس مقصد کے لیے فوجی عملے کو الگ سے ڈرون کے مختلف آپریشنز کی اعلیٰ تربیت دی جائے گی۔

26 جولائی کو ’یوم کارگل فتح‘ کے موقع پر انڈیا کی بری فوج کے سربراہ اوپیندر دویدی نے فوج میں 30 لائٹ کمانڈو بٹالین اور ڈرون سمیت سبھی ہتھیاروں اور سامان سے مزین ’رودرا‘ بریگیڈز بنانے کا اعلان کیا تھا۔

انڈین ڈرون بٹالین کیا کام کرے گی؟
ڈرون بٹالین بنانے کی حکمت عملی انڈین فوج کی جدیدکاری اور فوج کی تینوں شاخوں کو مربوط کرنے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*