
پاکستانی اداکار احسن خان نے مداح کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کردیا۔
سوشل میڈیا پر احسن خان اور ان کے مداح کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں مداح کے ساتھ نامناسب رویہ اپناتے دیکھا جاسکتا ہے
ویڈیو میں احسن خان کے پاس مداح کو آتے اور تصویر بنوانے کے لیے درخواست کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم احسن مداح کو دیکھ کر انکار کردیتے ہیں اور بظاہر ان سے فاصلہ رکھنے کا کہتے ہیں تاہم ادکار اسی دوران کیمرے سے باہر چلے جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر احسن خان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔