
کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پانچ فائر ٹینڈرز کا عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہے جبکہ مزید چار گاڑیاں بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور فیکٹری کے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔