پاپوش نگر, اورنگ آباد میں پانی کا بحران , عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

کل بروز جمعرات ایکس, وائی, زیڈ اور ڈبل اے سمیت دیگر لائینوں کو چیک کرایا جائےگا, ایکسی این عابد قادری

جن مقامات سے لائین کاٹ کر پانی ٹرانسفر کرنے کی شکایات ہیں وہاں واٹر کارپوریشن کی ٹیم کل کھدائی کرے گی, عابد قادری

علاقہ مکین مہنگے داموں پانی کی ٹنکیاں اور کین خریدنے پر مجبور ہیں

میٹھا پانی ٹنکیوں اور کین کے ذریعے بیچا جارہاہے, لیکن گھروں تک پانی فراہم نہیں کیا جارہا, علاقہ مکین


کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)


ناظم آباد نمبر پانچ پاپوش نگر, چاندنی چوک اور  اورنگ آباد سمیت متصل علاقوں میں پانی کا شدید بحران تاحال برقرار ہے, اہل محلہ نے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور پانی کے چوری ہونے کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے محکمہ اینٹی تھیفٹ سیل نے چاندنی چوک پر آپریشن کیا تھا واضح رہے کہ اہل علاقہ نے ایکس , وائی, زیڈ اور ڈبل اے کی لائن کو کاٹنے اور پانی کہیں اور ٹرانسفر کرنے کی نشاندہی کی ہے, علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کی جس لائن کے ذریعے ان کے گھروں تک پانی پہنچتا تھا اس لائن کو کاٹ کر کہیں اور ٹرانسفر کیا گیا ہے جبکہ پانی کی لائینوں میں مختلف جگہ ایکسرے لگا کر پانی کو آگے بڑھنے سے بھی روکا گیا ہے, اہل محلہ کی نشاندہی پر واٹر کارپوریشن کے ایکسی این عابد قادری نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں جہاں نشاندہی کی جائے گی ان مقامات سے پانی کی  لائینوں  کو چیک کیا جائے گا , عابد قادری نے کہا کہ کل بروز جمعرات واٹر کارپوریشن کی ٹیم اہل محلہ کی نشاندہی پر کاروائی کرے گی, واضح رہے کہ چاندنی چوک, پاپوش نگر, اشرف نگر اور علامہ اقبال ٹاون سمیت اطراف کے علاقے میں متعدد مقامات پر کھلے عام ٹینکیوں کے ذریعے میٹھا پانی بیچا جارہاہے, 10 سے زائد مقامات پر میٹھے پانی کی ٹنکیاں , کین, آر او پلانٹس بنائے گئے ہیں, کچھ روز قبل اینٹی تھیفٹ سیل نے کاروائی کرکے وارننگ بھی دی تھی لیکن میٹھے پانی کی فروخت کا سلسہ تاحال جاری ہے, دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایکس, وائی, زیڈ , ڈبل اے اور متصل جگہ پر عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں, انکا کہنا ہے کہ پانی کے اس مصنوعی بحران کو جلد حل کیا جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*