کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن مزدور میں ملزم نے ہوٹل پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا

کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن مزدور میں ملزم نے ہوٹل پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ویڈیو کے مطابق واردات کے وقت چاروں طرف سناٹا تھا، ایک مسلح ملزم نے ہوٹل میں گھس کر اندر بیٹھے افراد پر فائرنگ کی، ملزم نے اندر بیٹھے افراد پر فائرنگ کے بعد فرار ہوتے ہوئے بھی ہوائی فائر کیا۔ پولیس کے مطابق ہوٹل والوں کا کچھ دن پہلے کچھ لوگوں سے جھگڑا ہوا تھا، جھگڑا کن لوگوں سے ہوا تھا معلومات کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق  سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح ہے کہ کوئی لوٹ مار نہیں کی گئی، ملزم نے آتے ہی وہاں موجود افراد پر فائرنگ کی اور ساتھی کے ہمراہ فرار ہوا، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، واردات کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*