شارع فیصل کراچی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، غیر ملکیوں سے کریڈٹ کارڈ ڈیٹا چوری کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) نے جعلی کالز کے ذریعے غیر ملکی شہریوں سےکریڈٹ کارڈ نمبرز ہتھیانے والے 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شارع فیصل پر غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ایک غیرقانونی کال سینٹر چلا رہے تھے جہاں سے وہ بیرونِ ملک کالز کرکے غیر ملکی شہریوں سے ان کے کریڈٹ کارڈ نمبرز، کارپوریٹ وینچر کیپیٹل کوڈز، سوشل سکیورٹی نمبرز اور دیگر حساس معلومات حاصل کرتے تھے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*