کراچی میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کا قتل، کراچی بار کا 2 اگست کو مکمل ہڑتال کا اعلان

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل پر کراچی بارایسوسی ایشن کی جانب سے کل (2 اگست) کو مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی بار کا کہنا ہے کہ سینئر ایڈووکیٹ خواجہ شمس الاسلام کے قتل پر وکلا برادری سراپا احتجاج ہے، واقعہ قانونی برادری کے لیے شدید صدمہ اور عدم تحفظ کا باعث ہے، وکلا کی جانب سے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وکلا کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ واضح  رہے کہ خواجہ شمس الاسلام کو کراچی میں مسجد میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*