
کراچی (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے 27 جون کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے احکامات جاری کیے تھے، جس پر عملدرآمد آج 31 جولائی سے شروع ہو گیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت ملک کے تمام شہروں اور دیہی علاقوں میں موجود یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں سستی اور سبسڈی والی اشیائے خوردونوش کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس ضمن میں حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں بندش کی تفصیلات اور اطلاق کی تاریخ واضح طور پر درج ہے۔