شعیب کیساتھ فوٹو شوٹ پر ثانیہ کا رد عمل کیا تھا ؟ عائشہ عمر نے بتادیا

اداکارہ عائشہ عمر نے  اپنے اور سابق  کپتان شعیب ملک کے فوٹو شوٹ پر ثانیہ مرزا کے ردعمل کے بارے میں بتایا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نعمان اعجاز نے اداکارہ سے سوال کیا کہ’ آپ کے ساتھ ہونے والے فوٹو شوٹ کا شعیب ملک کو کتنا نقصان ہوا؟’

جواب میں عائشہ عمر نے فوری طور پر سوال کیا کہ ‘انہیں بہت زیادہ فائدہ نہیں ہوا؟’ ساتھ ہی عائشہ عمر اور میزبان نے قہقہے لگادیے۔

اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے نہیں لگتا شعیب کو اُن تصاویر کا کوئی نقصان ہوا، میں اور شعیب بہت اچھے دوست ہیں اور ہم نے وہ شوٹ بہت مزے سے کیا تھا اور شکر الحمد اللہ ہم دونوں کو اس کا فائدہ ہوا، نقصان کوئی نہیں ہوا’۔

میزبان نعمان اعجاز نے کہا کہ ‘کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا صاحبہ کو وہ تصاویر کتنی مرتبہ ٹیگ کی گئیں’ جس پر عائشہ نے جواب دیا کہ ‘ثانیہ بہت ہی پیاری انسان ہیں، انہیں اس بات کا علم ہے کہ ہم دوست ہیں، ہنسی مزاق میں خوب میمز بنیں جس سے ہم محظوظ ہوئے’۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ عائشہ عمر اور کرکٹر شعیب ملک کے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جسے کچھ صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*