بدین میں ٹارگٹ کلنگ کا سراغ کراچی سے ملا – CTD نے چار ملزمان گرفتار کر لیے

پریس ریلیز

محکمہ انسداد دہشتگردی (CTD) کراچی: 2025 30 جولائی

گذشتہ روز مورخہ 2025-07-29 کو CTD کراچی اور وفاقی حساس ادارے نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کرتے ہوئے مندرجہ ذیل چار ملزمان کو ڈرگ روڈ اسٹیشن کراچی سے اسوقت گرفتار کیا جب وہ پنجاب سے بذریعہ ٹرین کراچی پہنچے تھے۔

(1) محمد سجاد عرف شادو ولد نذیر احمد
(2) عبید علی عرف عبیدی ولد محمد اسلم
(3) محمد عمیر اصغر عرف عمیر ولد اصغر علی
(4) شکیل احمد ولد خلیل احمد

دوران تفتیش ملزمان بالا نے مورخہ 2025-05-18 کو تھانہ ما تلی ضلع بدین کی حدود ایک شخص عبد الرحمان ولد رضا اللہ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا انکشاف کیا، جس کا مقدمہ 117/2025 بجرم دفعہ 302/34/6/7 تھانہ ماتلی ضلع بدین میں درج ہوئی۔

ملزمان سے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا آتشی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جو کہ فرانزک کیلئے جمع کروادیا گیا ہے ، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا مذکورہ قتل کی واردات کیلئے ملزمان نے حیدر آباد کے مقامی ہوٹل میں پانچ دن تک قیام کیا اور مورخہ 2025-05-13 سے مقتول کی ریکی کرتے رہے اور بروز اتوار مورخہ 2025-05-18 کو ملزمان بالا کو جیسے ہی موقع ملا بمقام عرض محمد سولنگی حجام کی دوکان کے سامنے مقتول کو ٹارگٹ کر کے قتل کر دیا۔

ملزمان بالا صوبہ پنجاب میں مختلف مقدمات میں مطلوب اور ملوث ہیں ، ملزمان بالا سے مزید تفتیش کے دوران مذکورہ قتل کی واردات میں کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں جنہوں نے ملزمان کی اس قتل کے لئے مقامی طور پر سہولت کاری کی تھی۔

مقدمہ متذکرہ بالا کے اندراج کے بعد مقدمہ کی تفتیش CTD کراچی کو مدعی مقدمہ کی درخواست پر منتقل کی گئی تھی CTD کراچی نے ہر دو پہلوؤں سے جائزہ لیتے جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد ، ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزمان کا سراغ لگایا اور انکی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

مذکورہ ملزمان کی گرفتاری پر انسپکٹر جنرل آف سندھ نے CTD تفتیشی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ملزمان بالا سے مزید تفتیش جاری ہے ! کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔

ترجمان: محکمہ انسداد دہشتگردی (CTD) کراچی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*