
گزشتہ روز دوپہر کے وقت جامعہ کراچی کی پوائنٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم واقعے میں تمام طالب علم محفوط رہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ پوائنٹ ڈرائیور اور کار سوار میں تلخ کلامی کے بعد کی گئی، جس سے گاڑی کا فرنٹ شیشہ جزوی طور پر متاثر ہوا۔ فائرنگ کی اطلاع رات کے وقت تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس کو دی گئی، جس پر کارروائی جاری ہے۔