
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون نمبر 13 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق واقعہ موبائل فون چھیننے کی واردات کے دوران پیش آیا،مقتول کی شناخت مصطفی کے نام سے کرلی گئی۔جولائی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے کراچی میں 8 شہری مارے جاچکے ہیں جبکہ رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکتوں کی تعداد 56 ہو چکی ہے۔