مائی کراچی فیملی فیسٹیول یکم تا 3 اگست ایکسپو سینٹر میں ہوگا، ادریس میمن

وزیراعلی مراد علی شاہ یکم اگست کو افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ،اس موقع پر آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا، تمام تیاریاں مکمل کرلیں
فیسٹیول میں 100 سے زائد عالمی ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی شریک ہیں،صوبائی وزرا سمیت دیگر شخصیات وزٹ کرینگی ، غیر ملکی سفیر بھی شریک ہونگے


سندھ سمیت لاہور اور ملتا ن کی کمپنیاں بھی شریک ہیں، خواتین کو نصف قیمت پر اسٹال فراہم کیے گئے ہیں ، طلبا کے پروجیکٹ کو مفت جگہ دی گئی ہے


کراچی کے معاشی حالات بہت زیادہ اچھے نہیں ،لیکن خوشی ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود بزنس کمیونٹی مکمل تعاون کررہی ہے، قومی اخبار سے گفتگو


کراچی ( انٹرویو:طارق اسلم ،تصاویر محمد بیگ)مائی کراچی فیملی فیسٹیول کے چیئرمین ادریس میمن نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا صنعتی حب ہے اور اس شہر کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا ہمارا ہدف ہے۔الحمد اللہ مائی کراچی فیملی فیسٹیول کایہ 20واں ایڈیشن ہے جویکم سے تین اگست 2025تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جارہا ہے ، جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ پاکستان کا 78واں یوم آذادی کا بھی یکم اگست سے آغاز ہورہا ہے ،اس حوالے سے بھی خصوصی تیاریاں کی گئیں ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ یکم اگست جمعہ کوافتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے جو باقاعدہ مائی کراچی فیملی فیسٹیول کا افتتاح کریں گے،اس موقع پر آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے،ملی نغمے کے ساتھ دیگر پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ تین اگست اتوارکو اختتامی تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری مہمان خصوصی ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اخبار میڈیا گروپ کے نمائندہ خصوصی کو اپنے انٹرویو میں کیا۔ادریس میمن نے بتایا کہ مائی کراچی فیملی فیسٹیول میں 100 سے زائد عالمی ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی شریک ہیں،صوبائی وزرا سمیت دیگر شخصیات بھی وزٹ کریں گی جبکہ غیر ملکی سفیران بھی شریک ہونگے۔ امکان ہے کہ سات سے آٹھ لاکھ افراد اس نمائش کا وزٹ کریں گے،300سے زائد کمپنیاں اپنے اسٹال لگارہی ہیں،پورے سندھ سے بھی مختلف کمپنیوں سمیت لاہور ملتان سے بھی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔اس کے علاوہ خواتین کے اسٹال نصف قیمت میں فراہم کئے ہیں، جبکہ اسکول وکالج کے نوجوانوں کے پروجیکٹ کو فری آف کاسٹ جگہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، سندھ حکومت،تمام سیکیورٹی ادارے آن بورڈ ہیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر اداروں کی بھی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ ادریس میمن نے بتایا کہ مائی کراچی فیملی فیسٹیول سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی درخواست پر 2004 میں سراج قاسم تیلی نے آغاز کیا تھا ،صرف کورونا کے دو سال میں مائی کراچی فیملی فیسٹیول کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔ اس کے علاوہ  باقاعدگی سے فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے معاشی حالات بہت زیادہ اچھے نہیں ہے ،لیکن خوشی ہے کہ اس نامساحد حالات کے باوجود بزنس کمیونٹی مکمل تعاون کررہی ہے،جو ہمارا ٹارگٹ تھا وہ ہم نے حاصل کرلیا ہے، اہلیاں کراچی کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ یکم سے تین اگست تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں تشریف لائیں اور کوئی انٹری ٹکٹ نہیں ہے، داخلہ  بالکل مفت ہے جشن آذادی پر کئی کمپنیاں خصوصی ڈسکاوٹ بھی رکھی رہی ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔افتتاحی اور اختتامی تقریب میں آتش باز ی کا اہتمام کیا گیا ہے۔صبح دس بجے سے رات آٹھ بجے تک فیملی فیسٹیول کھلا ہے۔ فورڈ کورڈ رات دس بجے تک کھلا ہوگا۔ادریس میمن نے کہا کہ تین روز کے فیسٹیول کو پانچ روز کرنے کے لئے ہمارے پر بہت دبائو ہے،لیکن اخراجات بہت زیادہ ہیں، عوام کی بڑی تعداد کا مطالبہ ہے کہ نمائش کو پانچ روز کے لئے کیا جائے، لیکن اس مرتبہ تو نہیں انشا اللہ آئندہ سال پانچ روزہ  مائی کراچی فیملی فیسٹیول کے انعقاد کی کوشش کی جائے گی۔

ادریس میمن

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*