
کراچی کے ساحلی علاقے ضلع کیماڑی میں قانون کے رکھوالے ہی قانون کے سوداگر بن چکے ہیں۔
تھانہ ڈاکس کی حدود میں واقع مچھر کالونی، جہاں ماما یعقوب اور اس کا بیٹا وقاص برسوں سے منشیات کے اڈے چلا رہے ہیں، آج بھی اسی بے خوفی سے کام کر رہے ہیں جیسے ریاست ان کے سامنے بے بس ہو۔
یہ وہی ماما یعقوب ہے جس کے اڈے سے روزانہ لاکھوں روپے کا نشہ فروخت ہو رہا ہے، اور یہ وہی وقاص ہے جس نے اپنی نوجوان نسل کی رگوں میں زہر اتار کر محلات کھڑے کیے ہیں۔