کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف دینے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

یہ درخواستیں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے دی گئی ہیں، دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کیپیسٹی پیمنٹس کی مد میں 53 ارب 71 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا، یوز آف سسٹم چارجز کی مد میں 66 کروڑ 20 لاکھ کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا درخواستوں کی 4 اگست کو سماعت کرے گی، نیپرا جو فیصلہ بھی کرے گی کراچی کے صارفین پر بھی اطلاق ہوگا۔ دوسری جانب سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند افراد کی کوتاہی کی سزا پورے محلے یا گاؤں کو دینا “اجتماعی سزا” ہے، جو سراسر غیر منصفانہ اور ناقابلِ قبول ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقے میں چند افراد بجلی کے بل ادا نہیں کرتے تو اس کی بنیاد پر پورے علاقے کی بجلی منقطع کرنا یا ٹرانسفارمر اٹھا لینا ظلم کے مترادف ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*