کراچی میں آئندہ 3 روز موسم کیسا رہے گا، بارش کے کتنے امکانات؟

آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی ڈویژن میں اگلے 3 دن کے لیے موسم کی پیشگوئی ہے، جس میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں رات کے وقت بوندا باندی کے امکانات کے ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، ‏نمی کا تناسب صبح کے وقت 80 شام کو 65 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گھوٹکی، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، شکارپور اور قمبر شہدادکوٹ اضلاع میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساحلی علاقوں اور ضلع تھرپارکر میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث گڈو اور سکھر بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ  کوٹری بیراج پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*