
کراچی: ائیرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ نے خاتون مسافر کی شکایت پر سامان چوری میں ملوث شخص کوحراست میں لیا ہے، خاتون مسافر پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے کراچی پہنچی تھی۔
خاتون مسافر نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان غائب ہونے کی شکایات کی تھی۔