
کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)
سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن کا اہم اقدام۔۔واٹر کارپوریشن کا شہر بھر میں واٹر کوالٹی ٹیسٹنگ مہم کا سلسلہ جاری ہے, ترجمان واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق واٹر کوالٹی ٹیسٹنگ مہم عالمی بینک کے تعاون سے شروع کی گئی، شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 160 پانی کے نمونے لیے جائیں گے، واٹر کارپوریشن کے مطابق پانی کے نمونے پمپنگ اسٹیشنز، فلٹریشن پلانٹس اور کلورینیشن اسٹیشنز سے حاصل کیے جائیں گے پانی کے معیار کی جانچ کا عمل اعلیٰ سطحی افسران کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا ٹیسٹنگ مہم کا مقصد شہریوں کو صاف محفوظ اور معیاری پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے، سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی واٹر کارپوریشن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے واٹر کارپوریشن شہریوں کی صحت و فلاح کے لیے صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کئی مربوط اقدامات جاری ہیں واٹر کارپوریشن کا مشن ہر شہریوں تک معیاری اور صحت مند پانی پہنچانا ہے جبکہ پائیدار نظام اور جدید طریقہ کار کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی کو بہتر بنایا جا رہا ہے