حادثے کی تحقیقات کے لیے سرکاری سطح پر کمیٹی قائم

بنگلا دیش فضائیہ کے تربیتی طیارے کے ہائی اسکول کیمپس پر گرنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 170 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ اچانک ڈھاکا میں کالج کیمپس کی عمارت کے قریب توازن کھو بیٹھا اور حادثے کا شکار ہوا۔ یہ واقعہ ڈھاکہ کے شمالی علاقے اُتّرا میں پیش آیا۔
بنگلادیشی فضائیہ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے یوئے کہا کہ بنگلہ دیش ایئر فورس کا F-7 BGI تربیتی طیارہ اُتّرا میں گر کر تباہ ہوا۔ یہ طیارہ دوپہر ایک بج کر 6 منٹ پر روانہ ہوا تھا۔
مختلف ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ کالج کے لان کے قریب ایک بڑی آگ لگی ہوئی دکھائی گئی، جہاں سے دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے دکھائی دیے۔
بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے سرکاری سطح پر کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔