حادثہ ڈھاکہ کے شمالی علاقے اُتّرا میں پیش آیا، بنگلادیشی میڈیا

بنگلادیش ائیرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 شخص ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ اچانک ڈھاکا میں کالج کیمپس کی عمارت کے قریب توازن کھو بیٹھا اور حادثے کا شکار ہوا۔ یہ واقعہ ڈھاکہ کے شمالی علاقے اُتّرا میں پیش آیا۔
بنگلادیشی فضائیہ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے یوئے کہا کہ بنگلہ دیش ایئر فورس کا F-7 BGI تربیتی طیارہ اُتّرا میں گر کر تباہ ہوا۔ یہ طیارہ دوپہر ایک بج کر 6 منٹ پر روانہ ہوا تھا۔
مختلف ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ کالج کے لان کے قریب ایک بڑی آگ لگی ہوئی دکھائی گئی، جہاں سے دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے دکھائی دیے۔
مقامی اخبار پروتھوم آلو کے مطابق، طیارہ حادثے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے جنہیں علاقے کے ایک فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا، فائر بریگڈ اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔