
وزیر محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ یہ سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹ ہے جو سیف سٹی پروجیکٹ سے منسلک ہے، نمبر پلیٹ میں بار کوڈ ہیں جو ایکسائز ڈپارٹمنٹ کو ڈیٹا فراہم کرتے ہیں، کیمرے میں یہ نمبر پلیٹ واضح نظر آتی ہے جس سے کرائم کی روک تھام بھی ہو سکے گی۔ دوسری جانب جعلی نمبر پلیٹ خرید کر لگانے والے لوگوں سے مخاتب ہوتے ہوۓ کہا کہ ’سڑکوں پر جعلی نمبر پلیٹ کی خرید و فروخت کی روک تھام کیلیے کام شروع ہو چکا ہے اور کافی حد تک روک لیا گیا ہے۔ جو لوگ دکانوں سے خرید کر نمبر پلیٹ لگا کر رہے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ جعلی ہی تصور کی جائیں گی۔ نمبر پلیٹ اشو کرنا صرف حکومت کا اختیار ہے۔