کراچی میں مطلع ابرآلود رہنے اور شام میں بوندا باندی کا امکان

کراچی میں آج شام بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابرآلود رہنے کا رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کاامکان۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عمر کوٹ، مٹھی، سانگھڑ، گھوٹکی، خیرپور، پڈعیدن، سکھر، لاڑکانہ ، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، شکارپور، کشموراور ساحلی علاقوں میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارشوں سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ، میونسپل ادارے، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ٹریفک پولیس اور ریسکیو سروسز باہمی رابطے کے ساتھ فوری اقدامات یقینی بنائیں، نشیبی علاقوں کی نشاندہی کر کے وہاں ڈی واٹرنگ پمپس اور اسٹاف الرٹ رکھا جائے، بجلی کے کھمبوں، تاروں اور دیگر خطرناک مقامات پر وارننگ بورڈز آویزاں کیے جائیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کنٹرول رومز 24 گھنٹے فعال رہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*