حمیرا اصغر نے موت سے قبل 10 افراد کو پیغامات بھیجے تھے مگر کسی نے جواب نہیں دیا

معروف میزبان اقرار الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر نے موت سے قبل 10 افراد کو پیغامات بھیجے تھے، مگر کسی نے جواب نہیں دیا۔ سوشل میڈیا پر شیئرکردہ ویڈیو میں اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے 7 اکتوبر 2024 کو جن افراد کو پیغامات بھیجے، ان میں ان کے بھائی، سلمان، محسن، عمران، حسن اور دیگر شامل تھے۔ اداکارہ نے ان دس افراد کو پہلے ’ہیلو‘ کا پیغام بھیجا اور کچھ دیر بعد دوبارہ پیغام بھیجا کہ ’ہیلو، میں تم سے بات کرنا چاہتی ہوں‘ لیکن ان تمام افراد نے ان کے پیغام کا کوئی جواب نہیں دیا۔ اقرار الحسن کے مطابق، ان افراد نے تین دن گزرنے کے باوجود بھی کوئی جواب نہیں دیا، کیونکہ اداکارہ کا موبائل فون تین دن تک آن رہا، اس کے بعد بند ہو گیا، جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ان کی موت 7 اکتوبر کے بعد ہوئی.

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*